تیمرگرہ،انتظامیہ کا مضر صحت مشروبات کیخلاف کریک ڈاؤن،6 سیل

تیمرگرہ،انتظامیہ کا مضر صحت مشروبات کیخلاف کریک ڈاؤن،6 سیل

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)لویر دیرآسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شاہ جمیل خان کا آیس کریم فیکٹریوں، کے خلاف کریک ڈاون۔ 6 آیس کریم فیکٹریوں کو سیل کرکے بھاری جُرمانہ بھی عاید کیاڈپٹی کشمنر ضلع دیر پائین جناب سعادت حسن نے کورنا وائرس کی پیش نظر ضلع دیر پائین میں آیس کریم، قلفی، رس گولے کے خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے ذریعے پابندی لگائی ہیں۔ اس سلسلے میں آسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل نے تیمرگرہ میں 6 آیس کریم فیکٹریوں کو سیل کرکے بھاری جُرمانہ بھی عاید کیا۔ اس کے علاوہ آسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے خال، رباط، تیمرگرہ، میاں بانڈہ میں آیس کریم، قلفی بیچنے پر کئے دُکانداروں کو جُرمانہ کیا۔ آیس کریم میں نہ صرف مضر صحت رنگ اور کیمیکل استعمال ہوتی ہیں بلکہ کورنا وائرس کے پھیلاو کا سبب بھی بن سکتا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -