کرونا وائرس، پنجاب میں دفاتر، مارکیٹیں، بازار بند کرنے پر غور، لاہور میں تیسری بری قرنطینہ تیار

کرونا وائرس، پنجاب میں دفاتر، مارکیٹیں، بازار بند کرنے پر غور، لاہور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر پنجاب میں بھی مارکیٹیں بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ شہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے کیا جائے گا،مارکیٹوں کو بند کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں بھی نقل وحرکت کو محدود کرنے بارے تجاویز زیرغور ہیں۔ سرکاری اداروں میں صرف بہت ضروری عملے کو بلوایا جائے اور جو گھر سے بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ان سے گھر میں ہی کام لے لیا جائے گاجبکہ سرکاری اداروں میں مکمل چھٹی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ دوسری جانب لاہور میں کرونا کے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار کرلی گئی ہے۔کرونا وائرس نے شہر میں اپنے پنجی گاڑلیے ہیں اور شہر میں کروناکے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد5ہوگئی ہے۔میو ہسپتال میں 4تصدیق شدہ،12مشتبہ افرادزیر علاج۔تمام تصدیق شدہ مریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں علاج معالجہ فراہم کیاجارہاہے۔کرونا وائرس کے خطرہ کے سبب سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے شہر کی تیسری بڑی قرنطینہ وارڈ تیار کرلی ہے۔
بازار بند

مزید :

صفحہ اول -