اقرا عزیز کی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

اقرا عزیز کی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر
اقرا عزیز کی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز کی نئی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی“ ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔”جھوٹی‘‘کو کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔’جھوٹی‘ کے سامنے آنے والے مختصر ٹیزرز کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل تھا، تاہم اندازہ ہوتا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز اور احمد علی بٹ شامل ہیں، ایک ٹیزر میں ان دونوں کی شادی کے معاملے کا منظر پیش کیا گیا تھا۔جب کہ دوسرے ٹیزر میں صرف اقرا عزیز کو دکھایا گیا تھا جو گھر میں ایک شیشے کے سامنے ’گھریلو تشدد‘ کا ڈرامہ رچارہی ہیں۔ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح شادی کے بعد اقرا عزیز اپنے دکاندار شوہر اور سسرالیوں کے خلاف گھریلو تشدد کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کرتے ہوئے مکروہ انداز میں ہنستی ہیں۔جوں جوں ڈرامے کی کہانی آگے بڑھ رہی ہے عوام کی دلچسپی اس میں بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -