ماڈلنگ و اداکاری کے شعبہ میں نمایاں حاصل کرونگا،فرحان

ماڈلنگ و اداکاری کے شعبہ میں نمایاں حاصل کرونگا،فرحان
 ماڈلنگ و اداکاری کے شعبہ میں نمایاں حاصل کرونگا،فرحان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکاری و ماڈلنگ کے شعبہ میں سینئرز سے رہنمائی حاصل کر کے جلد ترقی کی منازل طے کروں گا۔ان خیالات کا اظہار شوبز فیلڈ میں قدم رکھنے والے نو آموذ اداکار و ماڈل فرحان آصف نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کامیابی کے لیے محنت پر یقین رکھتا ہوں اس کے ساتھ سینئرز یا جونیئر سے سیکھنے کے عمل سے گزرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ سیکھنے کے لیے عمر نہیں دیکھنی چاہیے۔

کیونکہ کسی وقت ایک چھوٹا بچہ بھی آپ کو وہ بات سکھا سکتا ہے جو بڑا نہیں سیکھا سکتااوپر سے یہ فیلڈ ایسی ہے کہ اس میں موجود لوگ اپنے اندر سمندر چھپائے بیٹھے ہیں۔اس لیے میری کوشش ہو گی کہ سیکھتے ہوئے میرا فوکس صرف کام پر ہو۔ان کا کہنا ت تھا کہ ہمیں اپنے ملک کے آرٹسٹوں کو وہ عزت وہ مقام دینے کی ضرورت ہے جیسے دوسرے ممالک کے آرٹسٹوں کو دی جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -