وجاہت علی اور ہاجرہ یامین نئی فلم ”فلائی“ میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار وجاہت علی اور ہاجرہ یامین نے نئی فلم ”فلائی“ سائن کرلی۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی کو ڈرامہ ”عہد وفا“ میں بہت پسند کیا گیا۔ہدایت کارہ مصباح قریشی کی اس فلم میں دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔اس فلم میں دونوں کے کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ڈائریکٹر فلم ”فلائی“ کو جلد از جلد مکمل کرکے نمائش کا ارادہ رکھتے ہیں ا ن کا کہنا ہے کہ شائقین ان کی فلم پسند کریں گے۔