شہنشاہ جذبات محمد علی مرحوم کی14ویں برسی آج منائی جائیگی

شہنشاہ جذبات محمد علی مرحوم کی14ویں برسی آج منائی جائیگی
 شہنشاہ جذبات محمد علی مرحوم کی14ویں برسی آج منائی جائیگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی14ویں برسی آج ملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی، اس موقع پرقران خوانی ہو گی اور لاہور کے میاں میر قبرستان میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ محمد علی ایشیاء کے 25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ”چراغ جلتا رہا“ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006 کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی۔

مزید :

کلچر -