ہمیشہ دل سے گایا ہے،گلوکارہ سائرہ نسیم
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں،میری خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگ اچھا کام کررہے ہیں ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی پرریمارکس دیں، یہ کام پرستاروں کا ہے وہ جسے چاہیں پسند ناپسند کریں۔