نسیم وکی،نادیہ علی،نداچوہدری کے گھر نیاز کا اہتمام

  نسیم وکی،نادیہ علی،نداچوہدری کے گھر نیاز کا اہتمام

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکاروں ندا چوہدری،نادیہ علی اور نسیم وکی کے گھر میں حضرت امام جعفر صادق کے کونڈوں کا ختم،تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری،نادیہ علی اور اداکار وہدائتکار نسیم وکی کے گھر میں حضرت امام جعفر صادق کے دن کی مناسبت سے نیاز کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر اداکاروں کا کہناتھا کہ آج کے دن کی مناسبت سے نیازاور ختم کا اہتمام کیا جاتا ہے فیملی کے افراد سمیت دوست اور شوبز سے وابستہ ساتھی اداکار شرکت کرتے ہیں۔

اور نیاز کا لنگر تناول کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -