ریبیز کے اشتہارات ہائیکورٹ کی ہدایت پر دیئے گئے، ناصر شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات،بلدیا ت،ہا سنگ و ٹا ن پلا ننگ،مذہبی امو ر اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت سیدناصرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریبیز کے اشتہارات ہائیکورٹ کی ہدایت پر دیئے گئے تھے اورہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے متعلق شکایتی سیل قائم کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ چند موقع پرست اس معاملے پر سیاست نہ کریں،ہم عوام کے تمام مسائل ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورنا ہو یا آوارہ کتوں کا معاملہ تمام مسائل پرنظر ہے،آوارہ کتوں کے حوالے سے شکایتی سیل کے تمام نمبرز کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام 1093پر بھی آوارہ کتوں کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔لیکن کچھ افراد ایسے حالات میں بھی سیاست سے باز نہیں آتے۔