حکومت سندھ کا وفاق سے ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے فیلصوں کی طرح ٹرین سروس فی الحال بند کرے, ٹرینوں میں دیگر صوبوں سے مسافر سندھ آرہے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے,ریلویاسٹیشنوں پرمسافروں اور عملے کہ لیے کوئی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں.انہوں نے کہا کہ 15 دن تک پنجاب,کے پی اور بلو چستان کی مسافر گاڑیاں سندھ میں نہ آسکیں گیں اور نہ ہی سندھ سے جاسکے گیں,عوام ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکلے,کراچی شہر کے اندر چلنے والی بسز میں سیٹ کے مطابق مسافراٹھائے جائیں, ھاتھ صاف اور گاڑیوں میں سینیٹائزر رکھے جائیں, اریلوے ملازمین کے پاس نہ ماسک ہیں اور نہ ہی کوئی سہولیات.اویس شاہ نے کہا کہ ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں,وفاقی حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے.