الیکشن کمشنر سندھ سے محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

الیکشن کمشنر سندھ سے محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان آفریدی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جماعت اسلامی وفد نے الیکشن کمشنر سے سندھ میں درست ووٹر لسٹ کی تیاری،زمینی حقائق و عدل و انصاف پر مبنی حلقہ بندی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل پر توجہ مبذول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کراچی کے ناظم انتخاب راجہ عارف سلطان،حیدرآباد کے امیر انجینئر طاہر مجید اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا وفد میں شامل تھے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی ادارے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی اختیارات دے کر بنیادی مسائل کے حل کی طرف پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سیاست کو عبادت سمجھ کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ سابق میئر عبدالستار افغانی، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان سے لیکر دو مرتبہ سینئر وزیر کے پی کے رہنے والے موجودہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر قومی مفاد اور خدمت، دیانت و امانت کے نعرے کے تحت اپنے فرائض بحسن خوبی سر انجام دیئے ہیں۔ جماعت اسلامی وفد نے سندھ میں بروقت شفاف و غیر جانبدار بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمشنرسندھ نے جماعت اسلامی وفد کا خیر مقدم اور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

صفحہ اول -