کوٹ مومن، جنونی شخص نے سابقہ بیوی، سا س اور سسر کو قتل کر دیا، 2بچے شدید زخمی

کوٹ مومن، جنونی شخص نے سابقہ بیوی، سا س اور سسر کو قتل کر دیا، 2بچے شدید زخمی

  

کوٹ مومن(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ ہجن میں جنونی شخص شبیر نے کلہاڑی کے وار اور پسٹل کے فائر کرکے اپنی سابقہ اہلیہ عصمت،ساس فاطمہ بی بی اور سسر انار مسلم شیخ کو قتل کردیا جبکہ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی کوٹ مومن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو کوٹ مومن پہنچا دیا،ڈی آئی جی سرگودھا افضال احمد کوثر نے تہرے قتل کی واردات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمارہ اطہر سے رپورٹ طلب کرلی، جس پر ڈی ایس پی اعجاز حسین سبزواری نے ایس ایچ او کوٹ مومن ظفر حسین شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے قاتل کو نواحی علاقہ سالم سے گرفتار کر لیا وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم شبیر سے مقتولہ عصمت نے خلع لیا تھا، جسکا ملزم کو رنج تھا۔

تین افراد کا قاتل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -