دورہ چین کے اختتام پر، صدر مملکت وزیرخارجہ اور وفد کے دیگر اراکین کے کرونا ٹیسٹ کے نمونے "کلئیر" قرار

دورہ چین کے اختتام پر، صدر مملکت وزیرخارجہ اور وفد کے دیگر اراکین کے کرونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے وفد کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار، چینی سفارت خانے نے خط کے ذریعے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ایک ٹیسٹ چین روانگی سے قبل جبکہ دوسرا دورہ مکمل ہونے پر کیا گیا دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ان کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے وفد کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، وزیر مملکت کے ہمراہ وفد نے 16 اور 17 مارچ کو چین کا دو روزہ دورہ کیا تھا ایک ٹیسٹ چین روانگی سے قبل جبکہ دوسرا دورہ مکمل ہونے پر کیا گیا اور دونوں ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر قرار دی گئی ہیں،
کلئیر