ڈاکٹر ظفر مرزا کی ملک میں کرونا وائرس کے247کیسز کی تصدیق
اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے247کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔بدھ کو معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کئے گئے جس کے مطابق اس وقت مْلک میں کرونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 247 ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں 7 پنجاب میں 9 سندھ میں 183 کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 15 خیبر پختونخواہ میں 19 کیس رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر میں ایک گلگت بلستان میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اب تک کرونا وائرس سے کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی،وفاقی حکومت،صوبائی حکومتیں اور تمام سٹیک ہولڈرز عوام کے تحفظ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ معاو ن خصوصی نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کیسز کی تصدیق