وہ ملک جس نے پاکستان کو دو لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وہ ملک جس نے پاکستان کو دو لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
وہ ملک جس نے پاکستان کو دو لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول( ڈیلی پاکستان آ ن لائن )جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوریائی سفید کواک سونگ کیو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے نقصانات سے پریشان پاکستان کے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کوریا کی حکومت نے ریلیف کے کاموں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ا±مید ہے کہ یہ کوریا اور پاکستان کے درمیان باہمی زرعی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی جس میں پاکستان میں کوپیا سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔یہ فنڈ اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ذریعے پاکستان میں چھوٹے کسانوں تک منتقل کی جائیں گے جنہیں بحران کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔
ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او مل کرپاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور کنٹرول کے آپریشن میں تعاون کے منصوبے کو قائم کرنے کے لیے کام کریں گے جس کا مقصد متعلقہ سرکاری محکموں اور متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مقامی کسان برادری کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ایف اے او کے نمائندہ برائے پاکستان مینا دولتچاہی کا کہنا تھا کہ مو¿ثر اقدامات سے غذائی تحفظ، نشونما اور مستحکم زراعت کو درپیش خدشات دور ہوں گے۔

مزید :

قومی -