آج سٹاک مارکیٹ کو کاروبار شروع ہوتے ہی بند کیوں کردیاگیا؟

آج سٹاک مارکیٹ کو کاروبار شروع ہوتے ہی بند کیوں کردیاگیا؟
آج سٹاک مارکیٹ کو کاروبار شروع ہوتے ہی بند کیوں کردیاگیا؟

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہوتے ہی شدید مندی چھا گئی۔مارکیٹ29ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگئی جس پر فوری طور پر کاروبار روک دیا گیا۔

100انڈیکس میں 5اعشاریہ سات فیصد کمی سے سٹاک ایکس چینج میں 1750 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 28ہزار 664 پوائنٹس پر آگیا ۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز 30,416.05سے ہوا تاہم کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس زوال پذیر ہونا شروع ہوا اور تھوڑی ہی دیر میں انڈیکس 1750پوائنٹس تک گرگیا۔

مارکیٹ میں کمی کے بعداسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ 45منٹ کیلئے بند ۔45 منٹ کے بعدٹریڈنگ کادوبارہ آغازہوچکا ہے اور اس وقت 100انڈیکس معمولی بہتری کے ساتھ 29,035.31 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی تھی او رگزشتہ روز بھی 2000کے قریب پوائنٹس کم ہونے سے شدید مندی دیکھنے کو ملی جبکہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ ہالٹ ہوئی۔گزشتہ دو ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے اور تقریبا 40 ہزار پوائنٹس سے گر کر 28 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -