مغربی ہواﺅں کا سسٹم ملک میں کب داخل ہو گا اور موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

مغربی ہواﺅں کا سسٹم ملک میں کب داخل ہو گا اور موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ ...
مغربی ہواﺅں کا سسٹم ملک میں کب داخل ہو گا اور موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواﺅں کا سسٹم جمعہ سے ملک میں داخل ہو گا جو کہ پورے ملک کو متاثر کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ مغربی سسٹم 20 مارچ کو ایران سے بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے بعد 22 سے 24 مارچ تک کراچی سمیت بالائی سندھ میں بارشیں ہوں گی ، کراچی میں اتوار کی رات سے پیر تک بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ دوسری جانب کورونا کے خوف نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ چین نے اس جنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے اور پاکستانی حکومت اس سے نبردآزما ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے کیسز کی تعداد 307 ہو گئی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -