شہریوں اوراقامہ ہولڈرزکی متحدہ عرب امارات واپسی پرپابندی عائد

شہریوں اوراقامہ ہولڈرزکی متحدہ عرب امارات واپسی پرپابندی عائد
شہریوں اوراقامہ ہولڈرزکی متحدہ عرب امارات واپسی پرپابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات نے ملک سے باہر موجوداپنے تمام شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔نئے احکامات کے مطابق ایسے تمام افرادجوملک سے باہر ہیں اور یو اے ای میں داخلے کا ویزارکھتے ہیں وہ آئندہ دوہفتوں تک واپس نہیں آسکیں گے۔پابندی پر اطلاق آج سے ہوگا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی محکمہ خارجہ امور اور عالمی تعاون نے اپیل کی ہے کہ وہ تمام افراد جن کے پاس یو اے ای میں داخلے کا ویزا ہے اوراس وقت وہ ملک سے باہر ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ نئے احکامات پر عمل کریں۔ایسے افراد جو اپنے آبائی ممالک میں موجود ہیں وہ واپسی سے قبل اپنے ملکوں میں موجود سفارتخانوں سے رابطہ کریں۔
جو کاروباری مقاصد کیلئے متحدہ عرب امارات سے باہر ہیں وہ بھی میزبان ملک میں اماراتی قونصل خانوں سے رابطہ کریں،قونصل خانے ان کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔جو لوگ چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں وہ بھی اپنی واپسی کیلئے اماراتی سفارتخانوںسے رابطہ کریں۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے باہر موجود ملازمت پیشہ اور تجارت سے وابستہ افراد کے گھر والے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت سے مندرجہ نمبروں اور ای میل پر رابطہ کریں۔
-Fax: 025543883
-Mobile: 0501066099
-Landline 02 3128867- 02 3128865
-Email: Operation@ica.gov.ae
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے کئے گئے ہیں۔