ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی ، پی آئی اے کے دو جہاز فضا میں آمنے سامنے آ گئے ، پھر پائلٹس نے کیا کیا ؟

ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی ، پی آئی اے کے دو جہاز فضا میں آمنے سامنے آ ...
ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی ، پی آئی اے کے دو جہاز فضا میں آمنے سامنے آ گئے ، پھر پائلٹس نے کیا کیا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں پی آئی اے کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں اور یہ صرف پائلٹس کی حاضردماغی سے ہی ممکن ہو سکا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد پی آئی اے کے دو طیارے فضامیں آمنے سامنے آ گئے تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری اور بروقت پائلٹس کو الر ٹ جاری کیا ۔ دونوں پائلٹس نے حاضر دماغی کا ثبو ت دیتے ہوئے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد آرہی تھی جبکہ دوسری پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے سفر پر تھی ۔

مزید :

قومی -