عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس

عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان ...
عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت اجلاس

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) ضلع عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر کے تحت صرف خوراک، ادویات کی دوکانیں اور ہوٹلوں سے کھانا لے جانے کی اجازت ہو گی اور کل سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی اور لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بغیر کسی کام کے گھر تک محدود رہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں کرو نا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا پر کنٹرول کرنے کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر محکمے کو اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی ہونگی اور ضلع عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے مگر ہمیں مزید اپنے انتظامات کو بہتر کرنے کی کافی گنجائش ہے۔

اجلاس میں شریک انہوں نے ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ہوٹلیں مکمل طور پر بند رکھیں صرف پارسل کی صورت میں چائے اور کھانا فراہم کریں عام لوگوں کو ہوٹلوں پر بیٹھانے اور کھانا دینے کی صورت میں آپ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور دی گی ہدایت کہ مطابق آپ سب کو اس پر ہر حال میں عمل کرنا اور آپ کی اور ہم سب کی اس میں بھلائی ہے، انہوں نے کہا تمام روز مرہ کی اشیاء او ر سبزی وغیرہ کی دوکانیں، مرغی اور مچھی مارکیٹ 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے اور تمام ہول سیلر اور دوکاندار زخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانہ موقع پر کیا جائے گا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ دوکاندار کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کا پیغام بینر اور پینافلیکس کی صورت میں اپنی دوکانوں کے باہر لگائیں، اجلاس میں شریک تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے فوری طور پر اگلے 15 دن کے لیے بسیں، کوچیز، کوسٹر ز، جیپ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گااور عمل نا کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی گاڑیوں پر بھاری جرمانہ اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں، سکولوں،کالجوں اور ہاسٹلوں  میں قائم کئے جانے والے  کرونٹین وارڈ اور آئی سولیشن وارڈ فوری طور پر دورہ کریں اور رپوٹ دیں، انہوں نے تمام متعلقہ آفسران کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس سے متعلق عوام میں پینا فلیکس، بینر اور پمفلیٹ کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ لوگ احتیاتی تدابیر اختیار کرکے اپنی اور لوگوں کی زندگی محفوظ بنائیں اور ایران اور دوسرے اضلاع سے آنے والے زائرین کی نگرانی کی جائے اور کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی علامت نظر آئے تو ضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 920024,920060/19  پر رابطہ کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  حق نواز ، ایس ایس پی عامر عباس، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الہداد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر سروپ چند مالہی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد شیخ، ٹرانسپورٹ مالکان، ہول سیلر دوکاندر اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -