کورونا وائرس ، پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی پہنچی اور لینڈ کرنے لگیں تو آگے سے کیا جواب ملا ؟ بڑی خبر آ گئی

کورونا وائرس ، پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی پہنچی اور لینڈ کرنے لگیں تو آگے ...
کورونا وائرس ، پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی پہنچی اور لینڈ کرنے لگیں تو آگے سے کیا جواب ملا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن ، سفری پابندیاں کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں دبئی ایئر پورٹ کی اچانک بندش کے باعث پی آئی اے کی تین پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دبئی ایئر پورٹ کی اچانک بندش کے باعث پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی کی فضا میں ہیں اور ایئر پورٹ کے قریب ہیں تاہم لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، ترجمان کا کہناتھا کہ لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی جارہی ہے تاہم اگر نہیں دی جاتی تو پروازوں کو واپس بلا لیا جائے گا ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ پی آئی اے نے دبئی کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ترجمان کے مطابق دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ کاکہناتھا کہ خالی جہاز لا کر مسافر لے جا سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -