کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ٹرینیں بند؟ شیخ رشید نے حیران کن موقف دیدیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے چھ سے آٹھ ٹرینین بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شام تک چھ سے آٹھ ٹرینیں بند کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل سے بارہ ٹرینیں بند ہو سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے کرائے سے ہی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں، لاکھوں مسافروں کو ایک ساتھ کرایہ واپس نہیں کرسکتے۔وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ٹرینیں بند ہونے سے محکمے میں بحران پیدا ہوجائے گا۔ریلوے اسٹیشنوں پر کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر وہی آلات نصب ہیں جو ائیرپورٹس پر ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے متعلق تمام صوبائی حکومتیں متحرک ہیں۔