کوروناوائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے اہم قدم اٹھالیاگیا

کوروناوائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے اہم قدم اٹھالیاگیا
کوروناوائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے اہم قدم اٹھالیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناوائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے اہم قدم اٹھالیاگیا۔لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ، جسٹس قاسم خان نے کورونا وائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا۔
بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی کورونا سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بینچ کاحصہ ہوں گے جبکہ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خود کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں قائم بینچ کورونا وائرس کی روک تھام، بچاو اور دیگر معاملات سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد قاسم خان نے آج صبح ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
ہم نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،لاہور ہائی کورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاءافسران اور جوڈیشل افسران کے علاوہ سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔
برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام شرکاءکو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینی ٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی۔
حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔