انشااللہ پاکستان کورونا کیخلاف جنگ جیتے گا،وزیراعظم
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے تمام معاملات کی خود نگرانی کررہا ہوں،عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کورونا سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔
وہ پارٹی رہنما بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ قوم متحدہو کر کورونا کو شکست دے گی۔انشااللہ پاکستان کورونا کے خلاف جنگ جیتے گا، کورونا کیخلاف چین کی کوششیںقابل ستائش ہیں، کورونا کنٹرول کیلئے چین کا تعاون بھلا نہیں سکتے۔ وائرس کے حوالے سے عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی اورانسداد کورونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پربابراعوان نے کہا کورونا کنٹرول کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بابر اعوان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاماں جیسے عظیم رشتے کو کھونے کا مجھے اندازہ ہے۔