موٹروے پر 10 سے زائد گاڑیاں لوٹی جانے کاانکشاف، طریقہ واردات کیا اپنایا گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں ڈاکوئوں نے موٹروے پر درخت پھینک کر 10 سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شیخوپورہ میں موٹروے پر کالاشاہ کاکو انٹرچینج کے قریب درجن سے زائد ڈاکوئوں نے کٹے ہوئے درخت پھینک کر ناکہ لگا لیا اور 10 سے زائد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، موبائل فون چھین لیے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوئوں نے آٹومیٹک رائفلز سے شدید فائرنگ کی اور مسافروں کی طرف سے شیشے نہ کھولنے پر متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ مسافروں نے موٹروے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔