پنجاب نے سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی

پنجاب نے سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی
پنجاب نے سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی۔جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشے کے پیش نظر سندھ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے تاہم پنجاب کے اندرانٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔