دعا منگی کیس میں اہم پیش رفت، حساس اداروں اور پولیس کے چھاپوں میں مزید 4 افراد گرفتار، لڑکیاں بھی گروہ میں شامل

دعا منگی کیس میں اہم پیش رفت، حساس اداروں اور پولیس کے چھاپوں میں مزید 4 افراد ...
دعا منگی کیس میں اہم پیش رفت، حساس اداروں اور پولیس کے چھاپوں میں مزید 4 افراد گرفتار، لڑکیاں بھی گروہ میں شامل

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کے مزید4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ واردات میں گاڑی استعمال کرنے والا بھی پکڑا گیا ،گروہ میں آئی ٹی کا ماہر اور لڑکیاں بھی شامل ہے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار اغوا کار کی نشاندہی پر حساس ادارے اور پولیس نے چھاپے مارکارروائی کرتے ہوئے اغوا کارگروہ کے مزید چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے،یہ چھاپے کراچی، پنڈی اور سندھ کے دیگر شہروں میں مارے گئے۔ چھاپہ مارکارروائیوں میں واردات میں گاڑی استعمال کرنے والا ملزم بھی پکڑا گیا یہ ملزم واردات کے دوران مسلح ملزمان کو گاڑی میں بیک اپ سپورٹ دیتا تھا۔

ملزمان کے گروہ میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں ،ان لڑکیوں کو اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سہولت کار کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔گرفتار ملزمان میں آئی ٹی کا ماہر شخص شامل ہے،ملزم کو پراکسی اور وی پی این نمبرز استعمال کرنے میں مہارت حاصل ہے،ملزمان وی پی این نمبرز کے ذریعے ہی تاوان کا مطالبہ کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -