پی ایس ایل کی کوریج کرنیوالے 29 بھارتیوں کو بھارت میں داخلے سے روکدیا گیا لیکن پھر۔۔۔ نجی ٹی وی چینل نے حیران کن بات بتادی

پی ایس ایل کی کوریج کرنیوالے 29 بھارتیوں کو بھارت میں داخلے سے روکدیا گیا لیکن ...
پی ایس ایل کی کوریج کرنیوالے 29 بھارتیوں کو بھارت میں داخلے سے روکدیا گیا لیکن پھر۔۔۔ نجی ٹی وی چینل نے حیران کن بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی کوریج کرنے والے کریو میں شامل 29بھارتی باشندوں کو اٹاری بارڈرمیں بھارتی امیگریشن حکام نے داخلے سے روک دیا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 29بھارتیوں کو پی سی بی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے خصوصی اجازت حاصل کرکے واہگہ بارڈر پار کرادیا۔اگر اجازت نہ ہوتی تو پاکستانی حکام ہی انہیں واہگہ کراس نہ کرنے دیتے۔لیکن جب بھارتی باشندے اٹاری میں اپنے امیگریشن حکام کے سامنے گئے تو انہیں بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی حکام کا موقف تھا کہ انہیں سڑک کے راستے داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔اسی کوشش میں تین بجے واہگہ میں پاکستانی امیگریشن آفس بند ہوگیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی وی کریو کے پاس پاکستان کے ملٹی پل ویزے ہیں۔وہ اپنے ملک میں پھنسے ہوئے ہیں۔پی سی بی نے کوشش کی لیکن بھارتی سائیڈ پر پی سی بی کی اتھارٹی ختم ہوگئی ہے۔اگر وہ بھارت نہ جاسکے تو صبح کوشش کریں گے کہ وہ واپس آئیں اور جہاز کے ذریعے روانہ ہوسکیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے باشندوں کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی کوریج کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی جن میں بھارتی باشندے زیادہ تھے پاکستان میں ایک ماہ سے موجود تھے۔یہی کریو ماضی میں پاکستان کی دوسری سیریز کی بھی کوریج کرتا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -