پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کس ملک میں کھیلنے پر غور کیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کس ملک میں کھیلنے پر غور کیا جا رہا ...
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کس ملک میں کھیلنے پر غور کیا جا رہا ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کیریبین کرکٹ بورڈ کیساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کررہا ہے جس کے تحت کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں 4 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی جس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جاسکتا ہے جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30 جولائی سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نئے شیڈول کیساٹھ کیریبین جزائر میں ہی کروائی جاسکتی ہے۔

مزید :

کھیل -