”میاں نواز شریف نے مجھے ہدایت کی ہے کہ۔۔۔“ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نواز شریف نے کیا کہا؟ مریم نواز شریف نے بتا دیا

”میاں نواز شریف نے مجھے ہدایت کی ہے کہ۔۔۔“ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نواز ...
”میاں نواز شریف نے مجھے ہدایت کی ہے کہ۔۔۔“ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نواز شریف نے کیا کہا؟ مریم نواز شریف نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاج کیلئے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس موقع پر قوم کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس سے متعلق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ”میاں محمد نواز شریف نے اپنی پیاری قوم کیلئے پرخلوص دعائیں کی ہیں اور مجھے براہ راست یہ پیغام پاکستانی عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔“

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے ضمانت ملنے کے بعد لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کیساتھ لندن میں ہی مقیم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -