بیگم سے چھپ کر محبوبہ کے ساتھ بیرون ملک جانے والا آدمی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

بیگم سے چھپ کر محبوبہ کے ساتھ بیرون ملک جانے والا آدمی کورونا وائرس کا شکار ...
بیگم سے چھپ کر محبوبہ کے ساتھ بیرون ملک جانے والا آدمی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں کورونا وائرس نے ایک آدمی سے بیوی کے ساتھ بے وفائی کا انتقام لے لیا۔ دی سن کے مطابق اس آدمی نے بیوی سے خفیہ ایک ایک خاتون کے ساتھ معاشقہ چلا رکھا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ بیوی کو کاروباری دورے کا بتا کر اپنی محبوبہ کے ساتھ اٹلی چھٹیاں منانے چلا گیا جہاں اسے کورونا وائرس لاحق ہو گیا۔اٹلی سے واپس آنے پر چند دن بعد اس شخص کی حالت خراب ہو گئی اور جب اس کے ٹیسٹ کروائے گئے تو پتا چلا کہ وہ کورونا وائرس کا مریض ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کی تصدیق ہونے پر اس شخص کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ اس نے چونکہ واپس آ کر کچھ دن اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں گزارے تھے چنانچہ اہلیہ نے بھی رضاکارانہ طور پر خود کو گھر میں مقید کر رکھا ہے۔ جب اس شخص کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا اور وہاں حکام نے اسے وائرس لاحق ہونے کی تحقیق شروع کی اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے حکام کو سچ بتا دیا کہ وہ بیوی کو دھوکا دے کر اپنی محبوبہ کے ساتھ اٹلی گیا تھا جہاں سے اسے وائرس لاحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس کی گھر میں قید بیوی کو تاحال اس کی بے وفائی کا علم نہیں ہے۔ وہ اب تک یہی سمجھ رہی ہے کہ کاروباری دورے پر اس کے شوہر کو وائرس لاحق ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -