کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو یہ دوا ہرگز نہ استعمال کریں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو یہ دوا ہرگز نہ استعمال کریں، عالمی ادارہ ...
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو یہ دوا ہرگز نہ استعمال کریں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

  

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے مریضوں کے پورے جسم میں شدید تکلیف ہوتی ہے چنانچہ غالب امکان ہے کہ لوگ اس تکلیف سے نجات کے لیے ’آئی بروفن‘ جیسی ادویات استعمال کریں، تاہم عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس لاحق ہونے پر آئی بروفن اور دوسری اس نوع کی ’اینٹی انفلیمیٹری‘ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ ان ادویات کے استعمال سے کورونا وائرس کی علامات شدید تر ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرصحت الیویئر ویرن نے بھی اپنے ملک میں ان ادویات کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسٹیان لنڈمیئر کا کہنا تھا کہ ”ماہرین ان ادویات کے حوالے سے مزید تحقیق کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں ان کے متعلق مزید ہدایات سامنے آئیں گی۔ فی الوقت ہم لوگوں کو ہدایت کریں گے کہ وہ آئی بروفن کی بجائے پیراسیٹامول استعمال کریں۔اگر آپ کو بخار ہوتا ہے اور دیگر ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آپ پیراسیٹامول لیں، مگر اس کی بھی معمول کی خوراک لیں، کیونکہ زیادہ پیراسیٹامول کھانے سے آپ کے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -