وہ 2 ایئرلائنز جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی تمام پروازیں بند کردیں

وہ 2 ایئرلائنز جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی تمام پروازیں بند کردیں
وہ 2 ایئرلائنز جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی تمام پروازیں بند کردیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءدیگر کاروباروں کے ساتھ ایوی ایشن انڈسٹری پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔ مختلف ممالک کی طرف سے پابندیوں اور مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہو جانے پر فلائی بی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور اب قنطاس اور جیٹ سٹار نے بھی اپنے آپریشنز مکمل بند کر دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ان دونوں فضائی کمپنیوں نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں بند کر دی ہیں اورقنطاس نے اپنے 20ہزار ملازمین کو مئی تک چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قنطاس کے ملازمین کی کل تعداد 30ہزار ہے ، چنانچہ اس نے اپنا دو تہائی عملہ چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔ یہ لوگ تب تک نوکری پر نہیں آئیں گے جب تک کورونا کے باعث لگنے والی پابندیاں ختم نہیں ہو جاتیں۔ ان ایئرلائنز نے مارچ کے اواخر سے اپنی بین الاقوامی پروازیں کم کرنی شروع کر دی تھیں جو اب مکمل بند ہو گئی ہیں۔ قنطاس نے وائرس کی وجہ سے اپنی 60فی صد اندرون ملک پروازیں بھی بند کر دی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -