کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے اغواءکار بالآخر پکڑے گئے، پیچیدہ کیس کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے اغواءکار بالآخر پکڑے گئے، پیچیدہ ...
کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کے اغواءکار بالآخر پکڑے گئے، پیچیدہ کیس کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دعامنگی اور بسمہ سلیم نامی لڑکیوں کو اغواءکرنے والے گینگ کے 4 ملزمان پکڑے گئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس گروہ کو ایک سابق پولیس افسر چلا رہا تھااور کئی لڑکیاں بھی اس گروہ کا حصہ تھیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں زوہیب قریشی اور مظفر عرف موزی کے نام سامنے آئے ہیں۔ دیگر ملزمان سابق اے ایس آئی آغا منصور، شکیل، کامران عرف کامی او ردیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس گروہ میں ایک آئی ٹی کا ماہر بھی شامل تھا جو وی پی این اور پراکسی فون کالز کرنے میں مہارت رکھتا تھا۔ اسی طرح سے اغواءکار لڑکیوں کے والدین سے رابطہ کرتے تھے تاکہ ان کی شناخت مخفی رہے۔ گروہ میں شامل لڑکیوں کو اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں سہولت کار کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ زوہیب اور آغا منصور دعا منگی اور بسمہ سلیم کے اغواءکی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے ایک فلیٹ کرائے پر لیا جہاں ان لڑکیوں کو اغواءکے بعد رکھا گیا۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔