ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک ہلاکت، ہر گھنٹے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں، اب تک کتنے ڈاکٹر اور نرسیں کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں؟

ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک ہلاکت، ہر گھنٹے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں، اب تک ...
ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک ہلاکت، ہر گھنٹے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں، اب تک کتنے ڈاکٹر اور نرسیں کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہر 10 منٹ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہلاکت ہورہی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے جمعرات کو بتایا کہ ہر ایک گھنٹے میں ایران میں کرونا وائرس کے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں جہانپور نے لوگوں کو نوروز کے تہوار کے موقع پر اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں 4 عددی ہوگئیں، جمعرات تک کرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں ایک ہزار284 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ڈپٹی ہیلتھ منسٹر علی رضا رئیسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کرونا کی وجہ سے149 ہلاکتیں ہوئیں اور ایک ہزار46 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 18 ہزار 407 ہوگئی۔
ترک خبر ایجنسی انادولو کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز دارالحکومت تہران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ڈاکٹر کی موت واقع ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 10 ڈاکٹر اور 4 نرسیں اپنی زندگیاں گنوا چکی ہیں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والی جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دسمبر کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 19 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 900 ہوگئی ہے۔ اب تک 84 ہزار لوگ ایسے بھی ہیں جو کرونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔