”مجھے قرنطینہ میں جانا پڑا تو اس کھلاڑی کیساتھ وقت گزارنا پسند کروں گا “ ڈیل سٹین نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

”مجھے قرنطینہ میں جانا پڑا تو اس کھلاڑی کیساتھ وقت گزارنا پسند کروں گا “ ڈیل ...
”مجھے قرنطینہ میں جانا پڑا تو اس کھلاڑی کیساتھ وقت گزارنا پسند کروں گا “ ڈیل سٹین نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کوک بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اگر الگ رہنا پڑے تو اپنے فیورٹ کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک کیساتھ وقت گزارنا پسند کروں گا، وکٹ کیپر بیٹسمین کے پاس مچھلیاں پکڑنے کی بہت ساری ویڈیوز ہیں، انہیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ڈیل سٹین نے کہا کہ وہ کھانا بھی بہت اچھا بناتے ہیں اور مجھے قطعی طور پر یہ ہنر نہیں آتا، یوں میرا کھانے پینے کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، وکٹ کیپربیٹسمین ایک دلچسپ انسان ہیں، ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، قرنطینہ کرنا پڑے تو اچھے ساتھی ثابت ہوں گے۔

مزید :

کھیل -