قومی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، عدالتوں کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا

قومی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، عدالتوں کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا
قومی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، عدالتوں کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی پالیسی ساز کمیٹی نے کرونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی پالیسی سا ز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو بند نہیں کیا جائے گا اور ان میں اہم نوعیت کے کیسز کو سنا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔

قومی پالیسی ساز کمیٹی نے چیف جسٹسز کو حالات کے پیش نظر خود فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو اپنا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جبکہ تمام چیف جسٹسز اپنی عدالتوں کے فوکل پرسن مقرر کریں گے، کرونا سے نمٹنے کے سپریم کورٹ کے ایس او پیز کا اطلاق تمام ہائیکورٹس پر ہوگا۔

مزید :

Breaking News -قومی -