پی ایس ایل کی انعامی رقم کا اب کیا کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نے انتہائی زبردست مشورہ دیدیا

پی ایس ایل کی انعامی رقم کا اب کیا کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نے انتہائی زبردست ...
پی ایس ایل کی انعامی رقم کا اب کیا کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نے انتہائی زبردست مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام فرنچائزز کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تمام انعامی رقم کورونا وائرس کیلئے مختص کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں استعمال کر لینا چاہیے، مجھے امید ہے کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر قوم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی اور لاہور میں شائقین کے بغیر پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائے گئے، بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -