’ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے‘ سینئر صحافی نے مطالبہ کردیا

’ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا ...
’ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے‘ سینئر صحافی نے مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کیا جائے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور گھروں پر ہیں، ہر بندہ ہی کرونا وائرس سے خوفزدہ ہے لیکن اس کو خود پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا نہ کیا جائے کہ 100 روپے کی چیز کو ایک ہزار روپے کا کردیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کو فوج کے حوالے کردیا جائے تاکہ ہر بندہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرسکے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ تفتان میں تو 200 بندے نہیں رہ سکتے، وہاں موجود لوگوں کو ایئر لفٹ کیا جائے اور انہیں وہاں سے دوسری جگہ لے جایا جائے۔