پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹ کب واپس ہوں گے؟ شائقین کیلئے وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹ کب واپس ہوں گے؟ شائقین کیلئے وہ خبر آ گئی جس کا سب کو ...
پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹ کب واپس ہوں گے؟ شائقین کیلئے وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے باعث ٹکٹس ری فنڈ کرنے والے شائقین کو طویل انتظار کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ حکام اس سلسلے میں ٹکٹ فروخت کرنے والی مذکورہ آرگنائزیشن سے جلد رابطہ کریں گے تاہم کرونا وائرس کیلئے جاری کردہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر ٹکٹ واپس کرنے والے شائقین کو معمول سے ہٹ کر کچھ دن مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کے تحت ریسٹورنٹس وغیرہ بھی بند کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، اس لئے صورت حال بہتر ہونے پر ہی مرحلہ وار ٹکٹس ری فنڈ کرنے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -