کرونا وائرس سے متاثرہ کتنے پاکستانی ہلاک ہو گئے ہیں ؟دو نہیں بلکہ ۔۔۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں اب تک 326افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔کرونا وائرس نے اب تک 3پاکستانیوں کی جان لے لی ہے ۔کرونا وائرس سے پہلا پاکستانی اٹلی کے شہر میلان میں ہلاک ہوا تھا جس کی عمر61سال تھی۔18مارچ کو پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا ۔مردان سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ شخص کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوا جو حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس لوٹا تھا ۔تھوڑ دیر بعد ہنگو سے تعلق رکھنے والا 36سالہ شخص بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا تھا جو دبئی سے واپس آیا تھا اور اس کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔