ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن اب تک وہاں کتنے لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں؟ حوصلہ افزا تفصیلات جانئے

ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن اب تک ...
ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن اب تک وہاں کتنے لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں؟ حوصلہ افزا تفصیلات جانئے

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں ہر 10 منٹ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہلاکت ہورہی ہے اور ہر گھنٹے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں، جس تیزی سے ایران میں کرونا پھیل رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے لیکن یہ بھی حوصلہ افزا ہے کہ ایران میں کرونا متاثرین کا ایک تہائی صحتیاب بھی ہوچکا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں جمعرات کے روز تک کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 18 ہزار 407 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جمعرات کو کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 46 ہے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 284 ہوچکی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا لگ بھگ ایک تہائی حصہ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکا ہے۔ اب تک ایران میں 5 ہزار 979 لوگ کرونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جو متاثرین کی مجموعی تعداد کا تقریباً ایک تہائی بنتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -