پوری انسانیت امتحان سے دوچار،اس وقت ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟سراج الحق نے نسخہ کیمیاء پیش کر دیا

پوری انسانیت امتحان سے دوچار،اس وقت ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟سراج الحق نے ...
 پوری انسانیت امتحان سے دوچار،اس وقت ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟سراج الحق نے نسخہ کیمیاء پیش کر دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسرا ج الحق نے کہاکہ س وقت پوری انسانیت امتحان سے دوچار ہے،واحد حل رجوع الی اللہ ہے،خوف، دہشت اور مایوسی نہیں احتیاط اور امید کی ضرورت ہے،بچو اور بچاؤ دینی فریضہ بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی، اس کو اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے ہوئے پورا کرنے کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی نے فیصلہ کیاہے کہ عملی جدوجہد کے ذریعے محنت اور سابقہ روایات کو زندہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے، ملک بھرمیں جماعت اسلامی کےدفاتراورکارکنان کوروناوائرس سےبچاؤ اورآگاہی کےلیےوقف کردئیے ہیں،عالمی یا ملکی وسائل نہ ہونےکےباوجود محدود وسائل سے الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی بڑے اقدامات کررہی ہے،کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور بروقت علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں چلنے والے سینکڑوں ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمبولیسنز عملے سمیت ملک و قوم کے لیے حاضر ہیں۔

سرسیدچوک راولپنڈی میں کورونا وائرس بچاؤ آگاہی کیمپ کے دورے اورعوام سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کا خوف پھیل رہاہے، اپنا جسم اپنی مرضی تو ایک طرف، ملکوں اور قوموں کی مرضی محدود ہوگئی ہے،امریکہ، یورپ اور چین جیسی بڑی طاقتیں بے بس ہورہی ہیں، یہ صورتحال رب کائنات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ایک ایسی ذات ہے جس کے سامنے کسی کی مرضی نہیں چلتی،یہ وقت رجوع الی اللہ کا ہے، ہم سب اپنے مالک حقیقی کی طرف رجوع کریں،بیماریاں اللہ کے حکم سے آتی ہیں اور اسی کے حکم سے ختم ہوتی ہیں،ہمیں سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے بقیہ زندگی رب کائنات کی بندگی میں گزارنے کا اقرار کرنا چاہیے۔

سینیٹرسرا ج الحق نےکہاکہ موجودہ حالات میں قوم کو مایوسی کی بجائےامیداورحوصلے کی ضرورت ہے،میڈیا،علمائے کرام،اساتذہ،وکلاء،انجینئرزسمیت تمام طبقات عوام کےدکھوں کامداواکرنےاوران کےزخمو ں پرمرہم رکھنے کیلئےاپناکرداراداکریں،حکومت غریبوں کےلیےبڑے امدادی پیکیج کا اعلان کرے، کوروناوائرس نے جس طرح عالمی معیشت کو تباہ کردیاہے اسی طرح ملکی معیشت تباہ، مارکیٹس بند اور کاروبار بھی ٹھپ ہوچکے ہیں،خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے۔انھو ں نے کہاکہ ہمارے وفود ملک بھر میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتو ں کے دوران گلی محلے کی سطح پر عوام کے اندر موجود کورونا کا خوف دور کرنے اور انہیں صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مائل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹیوں کے سربراہان، یونینز کے صدور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے دکانداروں کو روکنے اور مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے میں اپنا کرداراداکریں۔ سراج الحق نے عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک،صابن ودیگراشیاء بھی تقسیم کیں۔

مزید :

قومی -