وزیر اعظم عمران خان اورسپیکرقومی اسمبلی کےمابین کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

Mar 19, 2020 | 11:22 PM

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان اورسپیکر قومی اسمبلی کے مابین کروناوائرس پرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق کیاگیاہےجو کرونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کےلیےحکومتی اقدامات کاجائزہ لےاورکمیٹی کروناوائرس پرکیےگئےاقدامات کومزیدموثربنانےکےلیےاپنی سفارشات مرتب کرے گی، وزیراعظم نے کہاہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا ء،ا سکا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، وفاقی حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، کرونا کے حوالے سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی اقدامات اختیارکیے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں کروناوائرس سےپیداہونےوالی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعظم اورسپیکر کا کرونا وائرس کےممکنہ پھیلا ؤکی روک تھام کےلیےحکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس کےپھیلاؤکو روکنےکے لیےحکومتی اقدامات کاجائزہ لےاورکمیٹی کرونا وائرس پرکیےگئےاقدامات کومزیدموثر بنانے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ء ہے اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں