اگر پیپلز پارٹی نے استعفے نہ دئیے تو کیا ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں بتادیا

اگر پیپلز پارٹی نے استعفے نہ دئیے تو کیا ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ ...
اگر پیپلز پارٹی نے استعفے نہ دئیے تو کیا ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے استعفے نہ دئیے تو ا ن سے راہیں جدا کرلیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ  چوری شدہ الیکشن کے نیتجے میں آنے والی اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔ استعفے کسی معاملے کا حل نہیں لیکن ایک رائے کا اظہار ہے۔ اگر پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی تو ان کے راستے جدا ہونگے، پھر جو بھی ہوا ہم اپنا راستہ چن لیں گے۔وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو گالیاں نکالتے ہیں تو اتفاق رائے کیسے ہوگا؟ 
انکا کہنا تھا کہ  اب واحد حل یہی ہے کہ سب پہلے توبہ کریں کہ الیکشن چوری نہیں کرینگے، پھر الیکٹرول ریفارمز پر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔عوام کے مسائل کا حل موجودہ نظام، موجودہ اسمبلی میں نہیں۔

مزید :

قومی -