ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس راہ پر چلنے کی ہرگز کوشش نہ کریں، جن کو آپ برسوں پہلے چھوڑ چکے ہیں اور توبہ کر چکے ہیں ۔ اس وقت تو توبہ برقرار رکھنا آپ کے لئے سب سے بڑی آزمائش ہے۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو بالکل کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ اس وقت ہوا میں تیر چلانے کی کوشش نقصان سے دوچار کر سکتی ہے جو بات سمجھ میں آئے، صرف اس طرف ہی قدم اٹھائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج سے کافی دنوں کے بعد اللہ نے چاہا تو بہتری ملنے کا عمل شروع ہو سکتا ہے اور ناممکن کام بھی ممکن ہو سکے گا جو لوگ مالی طورپر پریشان تھے ،امید ہے کوئی سلسلہ بن جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا صدقہ دیتے رہیں اور کانوں کی تکلیفیں یا معدے کی بیماری کا مسئلہ تنگ کر سکتا ہے۔ اس لئے اس کو معمولی نہ سمجھیں۔ اس وقت روزگار کے اوپر خاص طور پر فوکس رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دل کے معاملات آج بھی قابو میں ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ خود کو سمجھائیں اور توبہ سے کام لیں۔ اگر چاہتے ہیں کہ حالات ٹھیک رہیں تو اس وقت سب کچھ آپ کی نیت کے اوپر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صبر سے کام لیں۔ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ جلد بازی میں کوئی غلطی نہ ہو جائے اس بات کا خاص خیال رکھیں۔ خود کو اپنوں اور غیروں سے چند دن دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
تبدیلی سر پرکھڑی لگتی ہے اور آپ بالکل مطمئن نظر آتے ہیں۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں۔ حالات ایسے نہیں کہ اس کو نظر انداز کرکے چلا جائے۔ جو لوگ ایسا کریں مشکل میں آ سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مذہب سے دوری۔ دل کے معاملات کو بڑی بُری طرح متاثر کئے ہوئے ہیں۔ آپ اب بھی سمجھ جائیں تو بہتر ہے اور کوشش کریں کہ توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا جائے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب ستارے پوزیشن تبدیل کرتے ہیں تو آدمی خود کو ہوا میں محسوس کرتا ہے۔ اس کو اصل راستے کا تعین ہی نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں صرف خاموشی سے اپنے کام پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں کر رہے۔اب اس کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کی لاپرواہی آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں۔ آپ اب فضول کام چھوڑ کر اپنے لئے بھی سوچ لیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی مشکل اب عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو ایک دو دن میں ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور صورت حال واضح ہو کر آپ کے حق میں ہو سکتی ہے۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ وہ معاملات ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے ،جس کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔ ان دنوں آپ کو اگر اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا ہے تو پھر اس کی اصلاح بھی ضروری ہے۔