بٹ خیلہ،طوطہ کان میں   نوجوان کار سے محروم

بٹ خیلہ،طوطہ کان میں   نوجوان کار سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ گاؤں طوطہ کان کے ایک اورنوجوان کانامعلوم کارلفٹروں نے موٹرکارسے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈاس وقت کارولفٹروں کے نرغے میں ہیں روزبروزگاڑی اغواء ہونے میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش کی لہردوڑگئی ہے گزشتہ روزضلع مالاکنڈکے گاؤں طوطہ کان حصارباباکے نصیب اللہ نامی ٹیکسی ڈرائیورکونامعلوم کارلفٹروں ک ے ٹیکسی کے بہانے پربک کرکے تحصیل درگئی کے گاؤں وزیرابادپہنچ گئے جہاں پرکارلفٹروں نے موٹرکارکے ڈرائیورکورسی سے باندھ کران سے موٹرکارچھین لی گئی کارلفٹروں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی مالاکنڈلیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔چوری کی بڑھتی ہوئی واردات پرعلاقے کے عوامم یں تشویش کی لہردوڑگئی علاقے کے عوامی حلقوں نے موٹرکاریں پے درپے چوری ہونے پرشدیدغم وغصے کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر چوری شدہ موٹرکاریں برامد کرکے ملزمان کوگرفتارکیاجائے۔