ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت شیرین محمد سواتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
مٹہ (نمائندہ پاکستان) سواتی قوم ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور مٹہ تحصیل کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت شیرین محمد سواتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے ابائی گاوں چڑی سخرہ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی یادرہے کہ مرحوم شیرین محمد سواتی مٹہ بار کے جائنٹ سیکرٹری فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ کے ولد محترم تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سواتی قوم ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر اور مٹہ تحصیل کے ممتاز سیاسی شخصیت شیرین محمد سواتی دل کا دورہ پڑنے انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے ابائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی قائدین سماجی شخصیات اور زندگی کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی مرحوم شیرین محمد سواتی مٹہ بار کے جائنٹ سیکرٹری فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ کا والد محترم تھے یاد رہے کہ مرحوم شیرین محمد سواتی کا مٹہ تحصیل کی سیاسی میدان کیساتھ ساتھ سماجی میدان میں بھی ایک شاندار اور زندہ کردار تھا اور مرحوم نے متعدید بار جنرل الیکشن کیساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا اور بلدیاتی الیکشن میں کامیاب بھی رہے موحوم شیرین محمد سواتی عوامی ورکزر پارٹی پاکستان کے مرحوم قائد فانوس گجر کا بھی قریبی ساتھی رہا اور کئی بار ضلعی اور صوبائی عہدوں پر بھی کام کیا مرحوم شیرین محمد سواتی نے محروم طبقوں اور خاص کر گجر قوم کو متحد کرنے کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا شیرین محمد سواتی نے ہمیشہ ہر مصیبت اور تکلیف کی وقتوں میں غریب عوام کیلئے اواز اٹھاکر عملی کام کرتے تھے اور شروع دن سے ہی وہ غریب اور محروم طبقوں کی عملی سیاست کرکے اپنے لئے ملاکنڈ ڈویژن سمیت پوری ملک اور بیرونی ممالک میں ایک پہچان بنایا تھا اور اس وقت وہ سواتی قوم کو پوری ملک میں متحد کرنے کیلئے عملی کوششوں میں مصروف تھا اور پہلی بار شیرین محمد سواتی کے کوششوں سے سواتی قوم کو اپنے حقوق کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم سواتی قوم ایسوسی ایشن پاکستان کے نام سے مل گیا جو سواتی قوم کیلئے ملک سمیت باہر دنیا میں بھی عملی کاموں میں مصروف ہے شیرین محمد سواتی کے وفات سے ملاکنڈ ڈویژن سوات اور خاص کر مٹہ ایک اہم سیاسی وسماجی شخصیت سے محروم ہوچکا ہے دریں اثناء شیرین محمد سواتی کے انتقال پرمٹہ بازر کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل اپرسوات پریس کلب ویونین اف جرنلسٹس کے صدر جہانزیب مٹہ پریس کلب کے چیرمین غفور خان شیدا جنرل سیکرٹری رحیم خان ارشد جان اور دیگر صحافیوں نے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحوم کے خاندان کیساتھ تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیکر پسماندہ گان کو صبروجمیل عطاء فرمائیں