مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مردان کے رورل اور کاٹلنگ سرکل پولیس نے4 مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے 2 سہولت کاروں سمیت 14 مشتبہ افراد گرفتارکو گرفتارکرلیاگرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا
 ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ خان کا جرام پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی  اوز کی زیر نگرانی میں تھانہ خرکی اور تھانہ رستم پولیس نے متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 04 مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کاروں سمیت 14 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارعناصر کے قبضے سے02کلاشنکوف،01شارٹ گن،03 پستول اور 37عدد کارتوس کو برآمد کیاگیا۔ ناکہ بندیوں میں پولیس نے چیکنگ کے دوران10 مشتبہ افراد کو 107/151 جبکہ04 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتارکیاگیا۔