خزانہ،جائیداد تنازعہ  پر فائرنگ،1 جاں بحق 

خزانہ،جائیداد تنازعہ  پر فائرنگ،1 جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)خزا نہ پولیس سٹیشن کی حدود میں جائیدا دکے تناز عہ پر مسلح افراد نے فائر نگ کر کے شہری کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ  فقیر کلے کے علا قے میں گھریلو تنا زعہ پرمسلح شخص کی فائر نگ سے شہری زخمی ہو گیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز فقیر محمد ولد آجو ن خان سکنہ سیو ان کلے با زار سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم گل مست، داؤ د پسر ان گل رحما ن، مسعود ولد گل مست، نو ر اللہ ولد غلا م اور راحت ولد نذیر سا کنا ن اعظم ٹاؤ ن نے ان پر اند ھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول کا ملزمو ں کیسا تھ جائیدا دکا تنا زعہ چلا آرہا ہے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ دریں اثناء مجرو ح ضیا ء خان ولد پشم گل سکنہ پتنگ چوک نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ اسکا ملزم سیا ر ولد روشن سکنہ منگا در گئی حال فقیر کلے کیسا تھ لڑائی جھگڑا ہوا جس پر ملزم سیا ر ولد روشن نے طیش میں آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا پولیس نے دونو ں واقعا ت کے الگ الگ نو عیت کے مقد ما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔